ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم میں ناانصافی کتہ گوڑم میں سی پی آئی کا احتجاج ، دوبارہ قرعہ اندازی کا مطالبہ

   

کوتہ گوڑم /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھدرادری کتہ گوڈم میںتحصیلدار آفس پر دھرنا کر تے ہوئے سی پی آئی ریاستی سکریٹری کوٹم سامبا راؤ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے ڈبل بیڈ روم دیا گیا، جس میں بہت سے غیر مستحق افراد کے نام آچکے ہیں، دو بارہ قرعہ اندازی کر کے غریب مستحق لوگوں کو دیا جائے ،اسی طرح ذاتی پلاٹ پر مکان کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ کا اسکیم جلد منظور کیا جائے، کتہ گوڈم، پالونچہ بلدیہ میں تقسیم ڈبل بیڈروم میں جو نا انصافی ہوئی ہے اسے سلجھایا جائے، ریاست میں حکومت اور حکمراں بدل رہے ہیں، لیکن غریب آدمی اپنی سابقہ مفلسی میں پھنسا ہوا ہے، حکمراں ترقی کی امید دلاکر ما یوس کر رہے ہیں، اسی طرح جنکو ڈبل بیڈ روم نہیں ملا انھیں رامہ ورم ، پیون بستی ، قدیم کتہ گوڈم میں اراضی دیکر 3 لاکھ والی اسکیم منظور کیا جائے۔ حکومت تلنگانہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق بے گھر افراد کو ڈبل بیڈ روم کا نظم کریں۔دھرنا کے اختتام پر تحصیل دار کو یاد داشت پیش کی۔ اس موقع پر ضلع سیکریٹری ،صابر پاشاہ ،سرینواس ریڈی،جملیہ،رتنہ کماری وینکٹیشور لو، ودیگر شامل تھے۔