ضلع کلکٹرس کے ساتھ وزیر ہاؤزنگ پرشانت ریڈی و چیف سکریٹری سومیش کمار کی ویڈیو کانفرنس
حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) وزیر ہاؤزنگ وی پرشانت ریڈی نے چیف سکریٹری سومیش کمار کے ہمراہ ضلع کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر اور محکمہ ہاؤزنگ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا اور ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے ہدایت دی۔ اُنھوں نے کہاکہ مکانات کی تعمیر کیلئے عہدیداروں کو ضلعی سطح پر ایکشن پلان تیار کرنا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ بنیادی انفراسٹرکچر کی تکمیل و استفادہ کنندگان کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے تاکہ مکانات الاٹ کرنے میں سہولت ہو۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات اسکیم ریاستی حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ہر بے گھر غریب کو مکان فراہم کرنے کے مقصد سے اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ چیف سکریٹری نے کہاکہ ضلع کلکٹر کو چاہئے کہ وہ بنیادی انفراسٹرکچر کی تکمیل کے کاموں پر توجہ مرکوز کریں اور مقامی وزیر اور ارکان اسمبلی کی مشاورت سے مابقی کاموں کی تکمیل کی جائے۔ چیف سکریٹری نے بعد میں ضلع کلکٹرس، ایڈیشنل کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ریاست میں جنگلاتی اراضیات کے اُمور کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے کہاکہ جنگلاتی اراضیات کے سروے کا کام جلد مکمل کیا جائے اور گرام سبھا کے اجلاس میں قراردادیں منظور کی جائیں۔ اُنھوں نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں گرام سبھاؤں کے ذریعہ جنگلاتی اراضیات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ کئی اضلاع میں سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں جی او 58 اور 59 کے تحت درخواستیں زیرالتواء ہیں۔ ویڈیو کانفرنس میں اسپیشل چیف سکریٹری ہاؤزنگ سنیل شرما، اسپیشل چیف سکریٹری شریمتی شانتی کماری، سکریٹری جی اے ڈی وی شیشادری، سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ راہول بوجا، سکریٹری قبائیلی بہبود ڈاکٹر کرسٹینا چونگٹو، سکریٹری زراعت رگھونندن راؤ، سکریٹری یوتھ افیرس سرینواس راجو، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار، اسپیشل سکریٹری قبائیلی بہبود سریدھر، چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن میں ڈائرکٹر رجت کمار اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ر