ممبئی: بالی ووڈ میں ”ویرانہ“ اور”دو گز زمین کے نیچے“ جیسی فلمیں بنانے والے فلم ساز شیام رام سے کا آج دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 67سال تھی۔ وہ 80و 90کے دہے میں ڈراؤنی فلمیں بنانے میں شہرت رکھا کرتے تھے۔ بالی ووڈ میں ڈراؤنی فلمیں لانے کا سہرا ان ہی کے سر جاتا ہے۔ ان کا دیہانت بالی ووڈ کا عظیم نقصان تصور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیام رام سے کافی دنو ں سے علیل تھے۔ انہیں سینہ میں در د کی شکایت تھی جس پر انہیں کوکیلا بین اسپتال میں شریک کروایا گیا جہا ں وہ زیر علاج تھے۔ لیکن آج وہ دنیا کا الوداع کہہ دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آج ہی ان کی آخری رسومات بھی ادا کی جائیں گی۔ ان کے بھائی فلم ساز تلسی رام سے کا بھی انتقال 2018 دسمبر میں ہوا۔ ان دونوں بھائی مل کر بالی ووڈ کو ڈراؤنی فلمیں دی ہیں۔ جن میں پرانہ مندر، ویرانہ، دو گز زمین کے نیچے، بند دروازہ، پرانی حویلی، اندھیرا او رثبوت شامل ہیں۔