3 ڈسمبر سے امتحانی فیس کے ادخال کی سہولت
حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے مطابق ڈرائینگ اور ٹیلرنگ و ایمبرائیڈری کورسیس میں لوور اور ہائیر گریڈ کے ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ کورس امتحانات کا جنوری 2025 میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع میں امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے ساتویں جماعت کامیاب کی ہو وہ لوور گریڈ امتحانات میں شرکت کے اہل ہیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے لوور گریڈ ٹیکنیکل امتحان پاس کرلیا ہے یا ان کی قابلیت لوور گریڈ امتحانات کے مساوی ہے تو وہ مذکورہ شعبہ جات کے ہائیر گریڈ امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ ویب درخواست فارم کی کاپی متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کو پیش کی جائے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں یا بورڈز کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہو وہ ڈائرکٹر آف گورنمنٹ ایگزامنیشن تلنگانہ سے اجازت حاصل کرنے کیلئے اپنا تازہ ریسیڈنس سرٹیفکیٹ پیش کریں۔ ڈرائینگ لوور گریڈ کی امتحانی فیس 100 روپئے ہے جبکہ ڈرائینگ ہائیر گریڈ کی 150 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ ٹیلرنگ اینڈ ایمبرائیڈری لوور گریڈ کی امتحانی فیس 150 روپئے ہے جبکہ ہائیر گریڈ کی فیس 200 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ چاروں امتحانات میں شرکت کیلئے دیرینہ فیس کے بغیر 3 ڈسمبر تک فیس جمع کی جاسکتی ہے۔ 50 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 10 ڈسمبر اور 75 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 17 ڈسمبر تک امتحانی فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس 20 اور 21 ڈسمبر تک درخواست فارم جمع کرادیں۔ امیدوار گورنمنٹ ٹریژری چالان کے ذریعہ سرکاری محکمہ جات کے دیئے گئے DDO کوڈ 250003001 کے تحت فیس جمع کرسکتے ہیں۔1