بنگلورو : کرناٹک میں ٹرک ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔ میڈیا کے مطابق چہارشنبہ کی رات دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈرائیور سے ٹرک بے قابو ہو کر کئی رکشوں، موٹر سائیکلوں اور بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرانے کے بعد رکا۔ اس حادثہ میں ایک 32 سالہ سبزی فروش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔