ڈرائی شیمپو استعمال کب اور کیسے

   

ڈرائی شیمپو اور کچھ نہیں بلکہ سنگھاری دنیا میں متعارف کروایا گیا ایک نیا بیوٹی آئٹم ہے جو بالوں سے چکنائی‘ گرد و غبار اور پسینے کو جذب کر کے انہیں صاف اور چمکدار بنا دیتا ہے۔ ان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے بالوں پر لگانے کے بعد انہیں پانی سے دھونا نہیں پڑتا۔اس وقت جب آپ جلدی میں ہوں۔ آپ کے پاس بال دھونے کا وقت نہ ہو اور آپ چاہتی ہوں کہ آپ کے بال منٹوں میں صاف ستھرے ہو جائیں اور ان میں سے بھینی بھینی مہک آنے لگے تو ایسے میں ڈرائی شیمپو پرفیکٹ انتخاب ہیں۔ اسے اپنے بالوں پر اسپرے کریں اور چند منٹ تک بالوں پر لگا رہنے دیں۔اس کے بعد تولیے سے تھپ تھپا کر بال خشک کر لیں۔ یہ صرف بالوں کو صاف ستھرا ہی نہیں بنائیں گے بلکہ انہیں ایک نرم اور باؤنسی لک بھی دیں گے۔یہ ان افراد کیلئے شیمپو کا بہترین متبادل ہے جن کے بال شیمپو کے زیادہ اور متواتر استعمال کی وجہ سے روکھے اور بے رونق ہو جاتے ہیں۔اسے استعمال کرنے سے پہلے پیکنگ پر درج ہدایات کو احتیاط سے پڑھیں اور ہمیشہ کسی معیاری و مستند برانڈ کا شیمپو خریدیں۔
شیمپو کے استعمال کا انحصار بالوں کی قسموں پر ہوتا ہے ۔ بالوں کو دو تین دن بعد شیمپو کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس صورت میں کہ آپ کے بال Oilly ہوں ۔ اگر آپ کے بال خشک ہوں تو دس دن کے بعد شیمپو کا استعمال کریں ۔ ہلکے رنگ کے بالوں کو یعنی بال بالکل سیاہ نہ ہوں تو ان بالوں کو زیادہ شیمپو کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اگر بالوں کا رنگ زیادہ گہرا یعنی بالکل براؤن ہو تو ان پر شیمپو کے استعمال کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ۔ زیادہ شیمپو کرنے کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب بالوں کی چمک میں فرق آتا ہے ۔ اگر آپ کے بال خشک ہوں تو شیمپو استعمال کیا جاتا ہے ان کے استعمال سے بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے اور ان کے استعمال سے ایک اور فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جتنا بھی تیل بالوں میں لگا ہوگا وہ فوراً نکل جائے گا ۔ نارمل بالوں میں نیوبل شیمپو زیادہ مفید اور کارآمد رہتا ہے۔ شیمپو کے استعمال کرنے میں سب سے پہلے یہ روری ہوتا ہے کہ بالوں میں نیم گرم پانی ڈال کر تمام بالوں کو گیلا کرلیں ۔ پھر شیمپو حسب ضرورت بالوں میں ڈال لیں اور انگلیوں کے ذریعہ بالوں کا آہستہ آہستہ مساج کریں یہ طریقہ اس لئے اپنایا جاتا ہے کیونکہ شیمپو تمام بالوں میں اچھی طرح پھیل جائے ۔ لیکن مساج کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ صابن کھوپری کی کھال پر نہ لگیں ۔ شیمپو بالوں کے آخری سرے تک ہونا چاہئے ۔ یعنی یہ نہ ہوکہ اوپر کے بالوں میں شیمپو کرلیا جائے بلکہ شیمپو کا جاگ بالوں کے آخری سرے تک کرنا چاہئے ۔ پھر بالوں کو گرام پانی سے دھویا جاتا ہے اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے بالوں کو دھویا جاتا ہے اگر دوبارہ بالوں کو شیمپو کرنے کی ضرورت ہو تو یہی عمل دہرایا جائے ۔ اس کے بعد سر کو تولیے میں لپیٹ لیں اور پھر اس کو آہستہ آہستہ مساج کریں ۔ بالوں کو رگڑ رگڑ کر خشک مت کریں ۔ اس سے بال زیادہ ٹوٹتے ہیں ۔ جب بال اچھی طرح خشک ہوجائیں تو ان میں کنگھی کریں۔