ڈرائی فروٹ قورمہ

   

اجزا : بکرے کا گوشت آدھا کلو، تیلآدھا کپ، دار چینی دو سے تین ڈنڈیاں، لونگ تین سے چار عدد، چھوٹی الائچی چار سے پانچ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر دو سے تین عدد (کٹے ہوئے)، دھنیا ایک چائے کا چمچ پسا ہوا، زیرہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی، گرم مسالہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ پسا ہوا، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ کْٹی ہوئی، نمک حسبِ ذائقہ ،دہی ڈیڑھ کپ، پیاز دو عددتلی ہوئی، خوبانی ایک کپ، بادام آدھا کپ، کاجوآدھا کپ، کشمش بیس گرام، آلو بخارے آدھا کپ، اخروٹ دس گرام۔
ترکیب:ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں دار چینی، لونگ اور چھوٹی الائچی ڈال کر کڑکڑا لیں ۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، گوشت ڈال کر بھون لیں اور ٹماٹر شامل کریں۔ اس کے بعد دھنیا، زیرہ، لال مرچ، گرم مسالہ، کالی مرچ اور نمک مکس کرکے بھون لیں۔ اب اس میں دہی شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔ دہی جذب ہو جائے تو اس میں تلی پیاز، خوبانی، بادام، کاجو، کشمش،آلو بخارے اور اخروٹ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور اسے اتنا پکائیں کہ یہ پیسٹ کی شکل میں آجائے۔ ڈرائی فروٹ قورمہ سرو کرنے کیلئے تیار ہے۔