ڈرون گر پڑا،چندرابابو کے فرزند اور دیگر ارکان کونسل محفوظ

   

حیدرآباد 11 دسمبر ( یو این آئی) آندھرا پردیش کی اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے رکن و سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارالوکیش اس وقت محفوظ رہے جب ڈورن کیمرہ اچانک ان کے سامنے گر پڑا۔وہ اے پی ایس آرٹی سی کی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے طورپر بس میں سفر کے بعد اسمبلی کے قریب پارٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ جارہے تھے کہ اچانک ایک ڈرون ان کے سامنے گر پڑا۔اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تاہم کچھ دیر کے لئے سنسنی پھیل گئی۔لوکیش کے ساتھ ارکان کونسل اشوک بابو،دیپاکرریڈی بھی موجود تھے ۔اس ڈرون کے گرنے کے ساتھ ہی چوکس سیکوریٹی عہدیداروں نے اس کو وہاں سے ہٹا دیا۔