حیدرآباد: نارائن گوڑہ پولیس نے شہر میں ڈرگس کا کاروبار کرنے والے گھانا کے ایک باشندہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے کوکن ضبط کرلی۔ بتایا جاتا ہے 28 سالہ جوزف ٹاگو جو گھانا کا باشندہ ہے ، شہر میں کوکن کا کاروبار کر رہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر نارائن گوڑہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 30 گرام کوکن ، گھانا کا پاسپورٹ اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
