حیدرآباد29 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے بینکس کو آئندہ ماہ سات دنوں کی چھٹیاں ہوں گی۔آربی آئی کی تعطیلات کی فہرست میں یہ بات بتائی گئی جن میں کرسمس، 4اتوار، دوسرے ، چوتھے ہفتے کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔ملک بھرمیں بینکس کی جانب سے گزیٹیڈ تعطیلات ہی دی جاتی ہیں۔آربی آئی کی جانب سے دی جانے والی تعطیلات، ہر ریاست کی تعطیلات سے الگ ہوتی ہیں۔ریاست کے بیشتر بینکس دوسرے ہفتہ اور اتواروں کے علاوہ کھلی رہتی ہیں۔تلنگانہ میں بینکس کو جو تعطیلات دی جانے والی ہیں، ان میں 4ڈسمبر کو اتوار،10ڈسمبر کو دوسراہفتہ،11ڈسمبر کو اتوار،18 ڈسمبر کو اتوار،24ڈسمبر چوتھا ہفتہ،25 ڈسمبر کو اتوار(کرسمس ڈے )،26ڈسمبر کو باکسنگ ڈے شامل ہے ۔