’ڈمی‘امریکی جنگی جہاز کو مار گرانے کا ایران کا اقدام قابل مذمت:امریکہ

   

واشنگٹن 29 جولائی (یواین آئی)امریکہ نے ہرمزآبنائے میں ماک ڈرل کے دوران امریکی طیارہ برداربحری جہاز کے ماڈل(ڈمی)کو مار گرانے کے ایران کے اقدام کی مذمت کی ہے اور اسے اس کا(ایران کا)غیرذمے دارانہ اور اتاولہ سلوک بتایا ہے ۔امریکہ کی نیوی نے ایران کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ قدم غیرذمہ دارانہ اور دیدہ دلیری پر مبنی ہے اور اس کے ذریعہ اس نے امریکہ پر دباو بنانے کی کوشش کی ہے ۔ایران نے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے ۔جب خلیج کے آبی علاقوں میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ایران نے ہرمز آبنائے میں منگل کو میزائیل کے ذریعہ امریکہ کے ڈمی طیارہ برداربحری جہاز کو مارگرایا تھا۔