ڈنمارک کی سیکرٹ سرویس وضاحت کرے، جرمنی اور فرانس کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر نے ڈنمارک سے اس کی انٹلیجنس سروس کی طرف سے امریکہ کے بیرون ملک جاسوسی کرنے والے ادارے این ایس اے کی چوٹی کے یورپی سیاست دانوں کی جاسوسی میں مدد کے بارے میں وضاحت طلب کر لی ہے۔ ڈنمارک کے نشریاتی ادارے نے ملکی خفیہ سروسز کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس جاسوسی کے دوران جرمن چانسلر انجیلا مرکل، وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے چانسلر کے عہدے کے سابق امیدوار پیئر اشٹائن بروک کی بات چیت خفیہ طور پر سنی گئی تھی۔