ڈنڈیگل میں خاتون کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد۔ 23 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ ڈنڈیگل میں ایک خاتون کا قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ شانتی جوگاگیا پور تانڈہ علاقہ کے ساکن بابو کی بیوی تھی۔ شوہر کی موت کے بعد شانتی اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی۔ ایک سال قبل بیٹا فوت ہوگیا تھا اور وہ تنہا تھی اور کرانہ دوکان چلایا کرتی تھی۔ اس خاتون کی ایک شادی شدہ بیٹی اکثر اس کا حال چال دریافت کرتی جو گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کے لئے آئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے شانتی پر حملہ کیا اور نعش کو بیڈشیٹ میں لپیٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شانتی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ پولیس ڈنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع