ڈنکی ، پٹھان اور جوان کا ریکارڈ توڑے گی!

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اور وکی کوشل کی فلم ڈنکی ریلیز سے قبل ہی خبروں میں ہے۔ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی جس کے بعد اب لوگ اس فلم کی ریلیزکا بے صبری انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کا نیا گانا بھی ریلیزکیا گیا ہے۔ اب اس کے بعد فلم ڈنکی کی کمائی کے تعلق سے بحث شروع ہوگئی ہے ۔ کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک انٹرویو دیا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے اس حوالے سے کیا اپ ڈیٹ دیا ہے۔شاہ رخ خان اور وکی کوشل کی فلم ڈنکی کو ریلیز سے قبل ہی لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ جب سے لوگوں نے ڈنکی کا ٹریلر دیکھا ہے، تب سے اس کے بارے میں کافی چرچا ہو رہا ہے۔ اس دوران کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے ڈنکی کے حوالے سے ایک انٹرویو دیا ہے۔ بالی ووڈ خبری سے بات کرتے ہوئے مکیش چھابڑا نے شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ اس کے بارے میں آپ کو اس وقت پتہ چل جائے گا جب آپ فلم دیکھیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ مکیش چھابڑا پہلے ہی فلم ڈنکی کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔ انہوں نے فلم ڈنکی کو تھری ایڈیٹس سے 100 گنا بہتر قرار دیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے مکیش چھابڑاکے انٹرویو کے بعد ڈنکی کی کمائی کے تعلق سے بحث شروع ہوگئی ہے۔ فلم ڈنکی ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی ہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ذہن میں رکھنے والی بات ہے کہ اس فلم کے ساتھ جنوب کے سوپر اسٹار پربھاس کی فلم سالار بھی ریلیز ہورہی ہے اور اس فلم سے بھی بڑی توقعات ہیں۔
تریشا کی 8 سال بعد واپسی
حیدرآباد ۔اداکارہ تریشا کرشنن 8 سال بعد تلگو سنیما واپسی کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تریشا کرشنن جو آخری بار 2016ء میں تلگو کی ہارر کامیڈی فلم میں کام کیا تھا۔تلگو فلم انڈسٹری میں چرن جیوی اور ناگارجن کے ساتھ واپسی کررہی ہیں۔ تلگو انڈسٹری میں جلد واپسی کرنے والی تریشا کرشنن ایک کے بجائے دو پروجیکٹ کریں گی۔