ڈومیسٹک پرواز وں کی تعداد 1300 سے زائدہوگئی

   

نئی دہلی: لاک ڈاون کے بعد سے پہلی مرتبہ جمعرات کو گھریلو پرواز وں کی تعداد 1300 سے زائد اور مسافروں کی تعداد 1.32 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ شہری ہوا بازی وزارت کے مطابق گذشتہ روز ریکارڈ 1,308 پروازیں روانہ ہوئیں ۔ ان میں کل 1,32,293 مسافروں نے سفر کیا جو لاک ڈاون کے بعد نیا ریکارڈ ہے ۔لاک ڈاون میں ، ملک میں 25 مارچ سے ہر طرح کی پروازوں پر پابندی عائد تھی۔ مسافروں کی پروازیں دو ماہ کے وقفے کے بعد 25 مئی سے دوبارہ شروع کردی گئی۔