ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے خلاف مقدمہ سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی پرواہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو ٹرائل کے موقع پر میان ہٹن میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دے کر شروعات کرنا چاہتا ہوں، اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں دھاندلی کے مقدمہ کے لیے عدالت میں ہوں۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھاندلی والا خوفناک مقدمہ ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم اس دھاندلی والے مقدمہ میں بہت اچھا کر رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میلانیا فلوریڈا میں ہیں، میں یہ خوفناک اور غیر آئینی کیس ختم ہونے کے بعد وہاں جاؤں گا۔ علاوہ ازیں 77 سالہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی 54 سالہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر بھی مبارک باد دی۔ یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی ٹرائل رواں ماہ سے شروع ہوا ہے۔