نیویارک : ایک میٹنگ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ ، جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایک انٹرویو لینے والے کے ساتھ ایک انتہائی خفیہ دستاویز پر گفتگو کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بعد کے ان کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات نہیں بلکہ صرف خبروں کے تراشے تھے۔یہ ریکارڈنگ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے لئے، ٹرمپ پر فرد جرم عائد کئے جانے کا ثبوت ہو سکتا ہے۔یہ دو ہزار اکیس میں دئیے گئے ایک انٹرویو سے لی گئی ہے جو ٹرمپ نے اپنے نیو جرسی ریزورٹ میں اپنے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کی یاد داشتوں پر کام کرنے والے لوگوں کے لئے دیا تھا۔جیک اسمتھ کی جانب سے جو فرد جرم سابق صدر پر عائد کی گئی ہے، اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسوقت ٹرمپ کے ساتھ ایک رائٹر، ایک پبلشر اور ٹرمپ کے عملے کے جو دو لوگ میٹنگ میں شریک تھے، انہیں، ایک ایسے غیر ملک پر جس کی وضاحت نہیں کی گئی تھی، پنٹاگان کے حملے کے منصوبے کے بارے میں خفیہ معلومات دکھائی گئی تھیں۔