ڈوپلیسی ٹی20 سیریز سے باہر

   

کیپ ٹاؤن ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز نہیں کھیلیں گے۔ فاف ڈوپلیسی نے کیپ ٹاؤن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 45 گیندوں پر 78 کی اننگز کھیلی تھی، ان کی لیزا ہینڈرکس کیساتھ شراکت کی بدولت میزبان نے نیولینڈز کے اسٹیڈیم پر اپنا سب سے بڑا اسکور 192 حاصل کیا۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی، آرام کرکے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے قبل تازہ دم ہونے کا موقع ملے گا۔