حیدرآباد 24- اگست (پریس نوٹ ) جناب پومیا کھولا نے ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسر بہادرپورہ زون کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر پی آرٹی بہادرپورہ کے اساتذہ قائدین نے ان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی وشال پوشی کی۔ اس موقع پر پی آرٹی یو حیدرآباد ڈسٹرکٹ صدر مدھو سدن ریڈی ، جنرل سکریٹری ترپاٹھی ریڈی ،اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ منصور علی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ معراج سلطانہ جنرل سکریٹری پی آرٹی یو بہادرپورہ منڈل نے تمام اساتذہ کی جانب سے جناب پومیا کھولا کو مبارکباد دی واضح رہے کہ محترمہ کلدیپ کور نے ڈپٹی آئی او ایس بہادر پورہ 1 اور جناب محمد خلیل نے بھی ڈپٹی آئی او ایس بہادرپورہ 2 کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر جناب ایم اے مقتدر سی سی ڈپٹی ای او بہادرپورہ زون ،جناب طاہر اللہ ، ساحرہ بانو ، اظہر جہاں، نصرت بیگم،منیر بانو ، عابدہ بیگم ، فرحین بیگم ، ساجدہ تبسم ، رفعیہ بیگم اور دوسرے موجود تھے۔ تہنیت ونیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر ڈپٹی ای او بہادرپورہ زون نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سرکاری مدارس میں طلباء وطالبات کی تعداد میں مزید اضافہ کے لئے عوامی شعور بیدار کیا جائے۔ انہوں نے صدور مدارس پر بھی زوردیاکہ وہ اسکول کے تعلیمی ماحول کو پْرکشش بنانے اور طلباوطالبات کی ہمہ جہتی ترقی پر بھرپْور توجہ مر کوز کریں ۔