بھوپال۔16؍مئی(ایجنسیز)مدھیہ پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹرٰ جگدیش دیوڈا نے جبل پور میں سیول ڈیفنس ٹریننگ کے ایک پروگرام میں آپریشن سندور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا ملک، ملک کی فوج اور سپاہی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کیلئے ان کے قدموں پر جھکتے ہیں۔ان کے یمارکس سے نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس بیان پرجگدیش دیوڈاکو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کرکیا ہے جبکہ دیودا کہتے ہیں کہ پارٹی نے ان کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔چند دن قبل مدھیہ پردیش کے وزیر وجئے شاہ کے کرنل صوفیہ قریشی پر اشتعال انگیز تبصرے سے ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا اور اب ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر نے جمعہ15 مئی کو مسلح افواج کے بارے میں توہین آمیز بیان دیاہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔