ڈپٹی گورنر آر بی آئی اچاریہ کی سبکدوشی

,

   

ممبئی : وی اچاریہ نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر کی حیثیت سے اپنی میعاد آج ختم کرلی جبکہ گزشتہ ماہ انہوں نے اچانک استعفیٰ پیش کرتے ہوئے اپنی میعاد سے کچھ عرصہ قبل سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ 45 سالہ اچاریہ اپنی بے باکی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ وہ نیویارک یونیورسٹی کے اسٹرن اسکول آف بزنس میں تدریس کیلئے جانے والے ہیں۔ اچاریہ آر بی آئی کی تاریخ میں نوجوان ترین ڈپٹی گورنرس میں سے تھے۔