ڈگری کالجس کی مخلوعہ نشستوں پر داخلوں کیلئے خصوصی مہم

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن نے ڈگری کالجس کی مخلوعہ نشستوں پر داخلوں کیلئے 2 ڈسمبر تک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ریاست میں 4 لاکھ سے زائد ڈگری نشستیں ہیں جن میں سے 1.87 لاکھ طلبہ نے تیسرے مرحلہ کے آن لائن داخلوں کے بعد کالجس کو رپورٹ کیا ہے۔ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو DOST ویب سائیٹ پر آن لائن رجسٹریشن کو قبول کیا گیا جبکہ متعلقہ یونیورسٹیز کے ہیلپ لائن سنٹرس 2 ڈسمبر کو سرٹیفکیٹس کی جانچ کریں گے۔ 4 ڈسمبر کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ نشستوں کے الاٹمنٹ کے بعد طلبہ کو پہلے آن لائن رپورٹ کرنا ہوگا بعد میں 4 تا 7 ڈسمبر وہ متعلقہ کالجس ضروری اسنادات کے ساتھ رجوع ہوسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جن کی نشستیں پہلے ہی کنفرم ہوچکی ہیں وہ خصوصی مہم میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے اب تک DOST ویب سائٹ پر رجسٹریشن نہیں کروایا ہے وہ استفادہ کرسکتے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہیں نشست الاٹ کی گئی لیکن انہوں نے متعلقہ کالجس کے ساتھ کنفرم نہیں کیا ہے وہ خصوصی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔