ڈھاکہ کے شہید مینار میں آج ہم آہنگی ریالی

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ہندو مندروں میں توڑ پھوڑ ، ان کی املاک کی تباہ کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کے خلاف 25 اکتوبر کو ڈھاکہ میں ’سمپرتی بنگلہ دیش‘ ایک ہم آہنگی ریلی کا اہتمام کرے گا۔سمپرتی بنگلہ دیش کے کنوینر اور آرٹسٹ پیوش بندوپادھیائے نے کہا،‘بنگالیوں کی ہزاروں سال پرانی روایت کو تباہ کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔ جو سبھی لوگوں کے مساوی حقوق پر یقین نہیں رکھتے ان کا اس سازش میں ہاتھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے ایسی بری طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ ڈھاکہ کے مرکزی شہید مینار علاقے میں دوپہر 3 بجے ہونے والی ریالی میں 71 غیر فرقہ وارانہ تنظیمیں حصہ لیں گی ۔