حیدرآباد 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کل چیتا کی موجودگی کی افواہ پر سنسنی پیدا ہوگئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر عملہ کے ایک رکن کو جھاڑیوں میں چیتا کی موجودگی کا شبہ ہوا ۔ اس کی جانب سے اطلاع ملنے پر وہاں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ عملہ کا یہ رکن ایرو ٹاورس سے بھاگ کھڑا ہوا تھا ۔ عہدیداروں نے فوری جنگلات و زو کے حکام کو اطلاع دی جنہوں نے فوری تلاشی شروع کی ۔ تین گھنٹوں کی تلاش کے بعد وہاں ایک بلی پکڑی گئی ۔ اس پر ائرپورٹ اسٹاف نے راحت کی سانس لی ۔