ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گوگل کی برانڈ ویلیو 1.48 ٹریلین ڈالر

   

10 ٹاپ اداروں میں ایپل، مائیکرو سافٹ اور امیزان شامل، ٹیکنالوجی سے وابستہ اداروں کی مقبولیت
حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر عالمی سطح پر برانڈ ویلیو کے اعتبار سے گوگل کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ جاریہ سال برانڈ ویلیو کے اعتبار سے دنیا کے 10 نامور اداروں کی نشاندہی کی گئی جن میں گوگل پہلے اور ایپل دوسرے نمبر پر ہے۔ سروے کے مطابق ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گوگل کی برانڈ ویلیو 1.48 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ 1.38 ٹریلین ڈالر کے ساتھ ایپل دوسرے نمبر پر ہے۔ مائیکرو سافٹ کی برانڈ ویلیو 1.11 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ امیزان 1.02 ٹریلین ڈالر کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ NVIDIA کی برانڈ ویلیو 814.9 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فیس بُک کی برانڈ ویلیو 366.6 بلین ڈالر درج کی گئی۔ انسٹاگرام کی برانڈ ویلیو 286.2 بلین ڈالر ہے۔ دیگر ٹاپ کمپنیوں میں جن کی برانڈ ویلیو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر زائد درج کی گئی اُن میں Tencent ، اوراکل اور میک ڈونالڈس شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ گوگل نے اپنی خدمات کے اعتبار سے دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل ہر تعلیم یافتہ شخص کی ضرورت بن چکا ہے۔V/1/k/b