نئی دہلی۔ڈیرا سچا سودا چیف گرومیت رام راحیم سنگھ کو ہریانہ جیل سے رہائی سے 21دنوں کی فرلو پر رہائی کے دوران زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔متعلقہ عہدیداروں نے اس بات کی جانکاری دی۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ’موافق خالستان“ حامیوں سے ان کی زندگی کو درپیش خطرات کے پیش نظر انہیں سخت حفاظتی انتظامات میں رکھاگیاہے۔ ڈیرا سچا سودا 21دنوں کی فرلو پر سناریر جیل سے رہا کئے گئے ہیں اور وہ گروگرام میں اپنا ڈیرا جمائے ہوئے ہیں۔
انہیں 10این سی جی سکیورٹی جواب برائے موبائیل سکیورٹی اور اٹھ سکیورٹی جوان کی گھر کی حفاظت کے لئے دئے گئے ہیں۔ مذکورہ ہریانہ حکومت کی سفارشات پر نے ان کی درخواست کے پیش نظر سزائے یافتہ مذہبی لیڈر کو اعلی سطحی سکیورٹی فراہم کو منظوری دی گئی ہے۔
مذکورہ ڈیرا سربراہ کو 7فبروری کے روز فرلو پر اس وقت رہا کیاگیا جب ہریانہ حکومت یہ نتیجے پر پہنچی ہے کہ وہ سخت گیر قیدیوں کے زمرے میں شامل نہیں ہیں۔
اتفاق سے مذکورہ 21دنوں کی فرلو پنجاب اسمبلی انتخابات سے عین قابل پیش ائی ہے‘ جس کا انعقاد 20فبروری کو عمل میں آیا اور ان کے بڑے پیمانے پر عقیدت مند خاص طور سے بھتینڈا‘ سنگرور‘ پٹیالہ اور مکتسر میں ہیں۔
مذکورہ ڈیرا چیف فی الحال ایک سابق صحافی رام چندر چتراپتی کے قتل اور ڈیرا کے دو داسیوں کی عصمت ریزی کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ پنجکولا کی خصوصی سی بی ائی عدالت نے 2017میں یہ سزا سنائی ہے۔
روہتک میں سناریا جیل سے رہائی کے فوری انہیں گروگرام کے آشرم میں لایاگیاتھا۔ آشرم کے اندر اور قریب ہریانہ پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی ہے۔