حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : محکمہ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسسٹر ریسپانس اینڈ فائیر سروسیس نے شعور بیداری کے تحت ہر جمعہ کو ایک تمثیلی ڈرل تلنگانہ گیر سطح پر مختلف مقامات پر شعور بیداری پروگرام منعقد کرتا ہے ۔ اس کے تحت محکمہ نے اس ہفتہ 158 شعور بیداری پروگرامس کو منعقد کیا گیا ۔ جس میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات اور عوام کے تخلیہ کے طریقہ کار کو واضح کیا گیا اور بتایا کہ اس عمل سے کس طرح جان و املاک کا تحفظ کیا جاتا ہے ۔۔