ڈیزل مسلسل دوسرے روز بھی مہنگا

   

نئی دہلی۔ملک میں ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا۔جبکہ پٹرول کی 19ویں دن مستحکم رہی۔ملک کی سب سے بڑی تیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق،دہلی میں آج ڈیزل 17 پیسے مہنگا ہوکر 81.52 روپے فی لیٹرکے نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ممبئی میں 15 پیسے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 79.71 روپے فی لیٹر رہی جو اب تک کا سب سے ہائی ریٹ ہے ۔کولکاتہ اور چنئی میں بھی ڈیزل کی قیمت تاریخی بلندی کے قریب پہنچ گئی ہے ۔