ڈیفنس پینل میں داخلہ نے پرگیا سنگھ کو ٹاپ ٹرینڈ میں کیاشامل

,

   

جمعرات کے روز سوشیل میڈیاپر پرگیا سنگھ ٹھاکر دن بھر ٹرینڈ کرتی رہی

نئی دہلی۔ٹوئٹر صارفین نے جمعرات کے روز مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزم اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر کو پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع میں شامل کرنے پر تیکھا تبصرہ کیاہے‘

اور یاددلایا کہ وزیراعظم مودی نے کہاتھا کہ وہ ان کے متنازعہ بیان پر کبھی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو معاف نہیں کریں گے۔

مذکورہ حالیہ اقدام پر ٹوئٹر کے ذریعہ ردعمل پیش کیاگیا ہے

ٹوئٹرنے مودی ہے تو ممکن ہے اور پرگیا ٹھاکر ہیش ٹیگ کے ساتھ 7000پیغامات پر پوسٹ کئے گئے ہیں اور ساتھ‘

جس کی وجہہ سے دن بھر ٹرینڈ کرنے والے ہیش ٹیگ یہ بن گیا

یہاں پر کچھ ردعمل پیش کئے جارہے ہیں

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ”اب انڈیا خطرناک میزائیل آمیزشن تیار کررہا ہے جیسے کڑی نندا(راج ناتھ سنگھ) اور مارک شکتی (پرگیا ٹھاکر)۔

https://twitter.com/neeraj21345/status/1197422010382503936

https://twitter.com/i_vaibhav97/status/1197468276395102213

لوک سبھا الیکشن کے دوران ٹھاکر نے کئی مرتبہ متنازعہ بیان دئے تھے۔

انہوں نے سب سے بڑا تنازعہ نارتھ رام گوڈسے جو مہاتما گاندھی کا قتل ہے کو محب وطن قراردیاتھا۔

اس تبصرے پر بی جے پی نے پرگیا کے نام وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی تھی۔

ٹھاکر نے یہ کہتے ہوئے بھی تنازعہ کھڑا کردیاتھاکہ اس وقت کے ممبئی چیف ہیمنت کرکرے جو 26/11ممبئی حملے کے دوران شہید ہوئے تھے ان کی موت پرگیا کی ”بدعا“ سے ہوئی ہے