نیویارک: امریکی حکام نے کہا ہے کہ پیر کو ایک 37 سالہ خاتون نے ڈیلاس لو فیلڈ ایئرپورٹ کے اندر بظاہر چھت پر کئی گولیاں چلائیں جس کے بعد ایک افسر نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈیلاس کے پولیس چیف ایڈی گارسیا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ خاتون کو 11 بجے کے قریب ہوائی اڈے کے پاس اتارا گیا اور وہ ٹکٹنگ کاؤنٹر کے قریب چل کر باتھ روم میں داخل ہوئیں۔وہ ہڈڈ شرٹ یا کوئی اور لباس پہن کر باہر نکلیں، جو انہوں نے پہلے نہیں پہنا ہوا تھا، بندوق نکالی اور بظاہر چھت پر کئی گولیاں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ قریب ہی موجود ایک افسر نے خاتون کے ’نچلے دھڑ‘ پر گولی مار کر انہیں زخمی کر دیا اور حراست میں لے لیا۔ انہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ایڈی گارسیا کا کہنا تھا ’اس واقعہ میں مشتبہ خاتون کے علاوہ کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔پولیس نے بعد میں خاتون کی شناخت 37 سالہ پورٹیا اوڈوفووا کے نام سے کی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کیوں کی تھی۔