لاس ویگاس۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار برنی سینڈرس کو ہارٹ اٹیک آیا ، اُن کی صدارتی مہم کے ذمہ داروں نے اس کی تصدیق کی جبکہ ورماؤنٹ کے سنیٹر کو نیواڈا کے ہاسپٹل سے ضروری علاج و معالجہ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ 78 سالہ سینڈرس منگل کو انتخابی مہم کے ایونٹ میں شریک تھے کہ اُنھیں سینے میں تکلیف اور بے چینی محسوس ہوئی چنانچہ فوری اُنھیں اسپتال سے رجوع کیا گیا جہاں تشخیص ہوئی کہ وہ قلب پر حملے سے دوچار ہوئے ہیں۔ سنیٹر کو ڈیزرٹ اسپرنگس ہاسپٹل میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا۔
