حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( راست ) : ڈینٹل سائنس میں امپلانٹس جدید انقلاب ہے ، جس کے استعمال میں کوئی تکلیف نہیں ، کوئی بڑی سرجری نہیں ہوتی ، ڈینٹل امپلانٹس کے ذریعہ پھر سے کھوئے ہوئے مستقل دانت لگائے جاکر چوکڑوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد سراج الرحمن ڈائرکٹر نیو ڈنٹ ڈینٹل ہاسپٹل نامپلی و مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر نے اپنے لکچر نیوڈنٹ ڈینٹل میڈون ہاسپٹل کامپلکس نامپلی میں کیا ۔ جس کا انعقاد GSK پولو ڈنٹ کمپنی نے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مفتاح الرحمن ، ڈاکٹر صفورا طلحہ ، ڈاکٹر آسیہ ، ڈاکٹر مطیع الرحمن فزیشین ، ڈاکٹر حسینی ، مسٹر رمیش ، ناگراج دیگر موجود تھے ۔ ادویات کی مفت تقسیم عمل میں آئی ۔۔