ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں جاریہ سال دوگنا اضافہ

   

بودھن ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع نظام آباد کے محکمہ ملیریا کے عہدیدار ڈاکٹر تکارام راٹھور نے کہا کہ اس سال گذشتہ سال سے دو گنی تعداد میں عوام مرض ڈینگو میں مبتلا پائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ جنوری 2019 سے لے کر 14 نومبر تک ضلع نظام آباد میں 475 مرض ڈینگو سے متاثر کیس درج ہوئے جب کہ گذشتہ سال صرف 212 افراد ڈینگو مرض کے شکار ہوئے تھے ۔ ملیریا افسر یہاں حلقہ اسمبلی بودھن کے ریجنل منڈل کا دورہ کیا اور انہوں نے ہیلت سنٹر میں برسر خدمت عملے کے افراد سے مخاطب کرتے ہوئے کہا دیہی علاقوں میں موجود رہائشی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مچھروں کی افزائش کو روکنے کے تعلق سے عوام کو واقف کروانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا جہاں کہیں پانی جمع ہوگا وہاں مچھروں کی افزائش یقینی ہے انہوں نے کہا آبادی میں موجود چھوٹے موٹے کھڈوں کو یا تو بند کردیا جانا چاہئے یا ان میں موٹر سیکل یا دیگر سواروں میں سے تبدیل کئے گئے ناکارہ آئیل کو پانی کے کھڈوں میں پھینک دینا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانی میں آئیل ڈالنے سے مچھر چکنے پانی پر نہیں ٹھہرتے انہوں نے بتایا اس سال ضلع نظام آباد میں صرف 29 افراد ہی مرض ملیریا سے متاثر پائے گئے ۔ ڈاکٹر تکارام کے دورہ رنجل منڈل کے موقع پر ان کے ہمراہ فارماسٹ معین خان وغیرہ موجود تھے ۔۔