ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو نوٹس

   

جگدل پور، 12 فروری (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے جگدل پور کے میڈیکل کالج میں تعینات ایم بی بی ایس کنٹریکٹ میڈیکل افسران نے چارج سنبھال لیا ہے ، لیکن پوسٹنگ کے مقام سے غیر حاضر ہیں۔ محکمہ صحت نے ایسے تمام 9 ڈاکٹروں کو جلد از جلد حاضری دینے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔ محکمہ صحت کے باوثوق ذرائع کے مطابق اس کے بعد بھی اگر ڈاکٹر کام کی جگہ پر موجود نہ پائے گئے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ بانڈ کی شرائط پر عمل نہ کرنے والے ڈاکٹروں سے بانڈ کی پوری رقم بھی وصول کی جائے گی۔ مجموعی طور پر انتظامیہ ان کی غفلت کو سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔