ڈیوٹی سے ڈاکٹرس غائب، سول سرجن نے نوٹس جاری کر دیا

   

Ferty9 Clinic

بیتول، 7 نومبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع اسپتال میں ایک بار پھر لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ خواتین و اطفال وارڈ کے معائنے کے دوران چار خاتون ڈاکٹر اور ایک اے این ایم غیر حاضر پائی گئی۔ اس لاپرواہی کے باعث علاج کے لیے آئی ہوئی حاملہ خواتین اور بچے گھنٹوں پریشان رہے ۔ جمعرات کے روز معائنے کے دوران سول سرجن ڈاکٹر جگدیش گھورے نے خواتین او پی ڈی میں امراضِ نسواں کی ماہر ڈاکٹر وندنا دھاکڑ، ڈاکٹر بھاونا کوڑکر، ڈاکٹر روپل سریواستو اور اے این ایم انیتا کرارے کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔ اسی طرح سونوگرافی کمرے میں ڈاکٹر ایشا ڈینیئل بھی موجود نہیں تھی۔ سول سرجن نے تمام غیر حاضر ڈاکٹروں اور عملے کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ وہیں اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بغیر کسی مناسب وجہ کے غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔