ڈیوٹی میں لاپرواہی‘ بنڈلہ گوڑہ انسپکٹر اور سب انسپکٹر پولیس معطل

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مسٹر کے سرینواس ریڈی نے ڈیوٹی میں لاپرواہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بنڈلہ گوڑہ انسپکٹر شاکر حسین اور سب انسپکٹر وینکٹیشور کو معطل کردیا۔ ایک خاتون ہیڈ کانسٹبل جو سنٹرل ریزرو پولیس فورس سے وابستہ ہے اس نے بنڈلہ گوڑہ پولیس میں شکایت کی تھی۔ خاتون ہیڈ کانسٹبل نے کوارٹرس کے سامنے یورین پاس کرنے پر ایک شخص کے خلاف شکایت کی تھی تاہم اس خاتون ہیڈ کانسٹبل کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس پر خاتون کمشنر پولیس سے رجوع ہوگئی اور کمشنر نے خاتون کی شکایت کا جائزہ لیا اور بنڈلہ گوڑہ پولیس کے خلاف اپنے طور پر انکوائری کروائی۔ ڈیوٹی میں لاپرواہی اور عدم توجہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے انسپکٹر شاکر اور انسپکٹر وینکٹیشور کو معطل کردیا۔ع