ڈیوٹی پر غیر حاضر ‘ رجسٹر میں حاضری 9 پنچایت سکریٹریزمعطل

   

حیدرآباد 3اگست (یواین آئی) بھونگیر کے کلکٹر ہنمنت راؤ نے سرکاری نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بڑا قدم اٹھایا ۔ ڈیوٹی پر غیر حاضری کے باوجود حاضری درج کروانے والے 9 پنچایت سکریٹریز کو معطل کر دیا ۔ کلکٹر نے احکامات جاری کئے ۔ معلوم ہوا کہ رامناپیٹ، آتماکور، چوٹ اوپل، موتکور ، گنڈال اور نارائن پورم منڈلوں کے ان سکریٹریز نے جعلی حاضری درج کروائی تھی ۔ انکی غیر حاضری کے باوجود سرکاری ریکارڈ میں ان کا حاضر ہونا پایا گیا، جس پر کلکٹر نے معطلی کے احکامات دیے ۔ کلکٹر نے کہا کہ سرکاری ڈیوٹی میں لاپرواہی یا جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔