ڈی آر ڈی او نے ’اسمارٹ‘ کا کامیاب تجربہ کیا

   

بھونیشور: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کی صبح اڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے سپرسونک میزائل اسسٹڈ ریلیز آف ٹارپیڈو (اسمارٹ) سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، اس سے بحریہ کو بڑی کامیابی ملی ہے اور ہندوستان دفاعی میدان میں خود انحصاری کے معاملے میں ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے ۔وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اسمارٹ’ اگلی نسل کا میزائل پر مبنی لائٹ ٹارپیڈو ڈلیوری سسٹم ہے جسے ہندوستانی بحریہ کی اینٹی سب میرین جنگی صلاحیت کو ہلکے ٹارپیڈو کی روایتی حد سے کہیں زیادہ بڑھانے کے لئے ڈی آر ڈی او نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے ۔ یہ نظام ہندوستانی بحریہ کی اینٹی آبدوز جنگی صلاحیت کو بڑھا ئے گا۔اس کینستر پر مبنی میزائل سسٹم کئی جدید ذیلی نظام ہیں، یعنی دو مرحلوں کا سالڈ پروپلشن سسٹم، الیکٹرو مکینیکل ایکچیویٹر سسٹم، پریزیشن انرشل نیویگیشن سسٹم وغیرہ۔یہ میزائل سسٹم اینٹی سب میرین جنگ میں بہت اہم ثابت ہونے جا رہا ہے ۔