ڈی آر ڈی ایل میں جونیر ریسرچ فیلو کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں واقع ڈی آر ڈی ایل کے ریجنل سنٹر فار ملٹری ایرورتنیس ( آر سی ایم اے ) میں جونیر ریسرچ فیلو کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 2 پوسٹوں پر بھرتی کے لیے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن اور میکانیکل انجینئرس سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ متعلقہ سبجکٹ میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بی ٹیک ، بی ای ، ایم ای ، ایم ٹیک میں کامیابی لازمی ہے ۔ نیٹ گیٹ میں اہلیت ضروری ہے ۔ عمر 28 سال سے زائد نہ ہو امیدوار کو اسٹائیفنڈ 31,000 روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب ہوگا ۔ درخواست بذریعہ آف لائن کرنی ہوگی ۔ درخواست ریجنل ڈائرکٹر ( آر سی ایم اے ) میزائیلس ) ڈی آر ڈی ایل کیمپس ، کنچن باغ حیدرآباد 500058 پتہ پر روانہ کریں ۔ درخواست کی آخری تاریخ 30-01-2022 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ

drdo.gov.in

پر ملاحظہ کریں ۔۔ ع