موڈکُروچی۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے آج اپوزیشن ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اِن کنبہ پرور پارٹیوں کو مستردکرنے کا وقت آ گیاہے جنھیں جمہوریت میں یقین نہیں۔مسٹر نڈا نے 6 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے حریف ٹاملناڈو کو بدنام کرنے کوشش کر رہے ہیں، ڈی ایم کے ‘کانگریس کنبہ پروری والی پارٹیاں ہیں۔ انھیں جمہوریت میں یقین نہیں ،ہندوستان اور ٹاملناڈو عوام انھیں دو بار مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور انا ڈی ایم کے ’ جیسی جمہوری پارٹیاں عوام کی حمایت سے کامیابی کا سفر جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے ۔کانگریس ٹو جی، تھری جی، فور جی اور جیجا جی(بہنوئی) کیلئے معروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیر خارجہ جے شنکر ٹاملناڈو سے ہیں۔
