میدک : پرنسپل ڈائٹ رمیش بابو نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا ہے کہ دو سالہ
DEE.Ed
ٹریننگ کورس کیلئے منتخب امیدواروں کے سرٹیفیکٹ کی جانچ اس مہینہ کی 7 تاریخ کو کی جائے گی ۔ میدک کے مقامی ڈائٹ کالج میں سرٹیفیکٹ کی تصدیق جانچ کی جائے گی ۔ امیدوار اپنے اصل سرٹیفیکٹ کے ساتھ 7 اکٹوبر کو ڈائیٹ کالج میدک پر شرکت کریں اور اپنے ساتھ پی ڈی ایف(pdf) آن لائن درخواست فارم ، رینک کارڈ ، ڈائٹ سیٹ ہال ٹکٹ ، ایس ایس سی میمو ، انٹر مارکس میمو ، جماعت چہارم سے دسویں تک کا بونافائیڈ سرٹیفیکٹ
BC / SC / ST
سرٹیفیکٹ جو کہ MRO کی جانب سے جاری کیا گیا ہو معذوری کا سرٹیفیکٹ اور آمدنی کا سرٹیفیکٹ پاسپورٹ سائز فوٹز بھی لانا لازمی ہوگا ۔ یہاں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ میدک
DIET
پر اردو ، تلگو ، انگریزی میڈیم کیلئے جملہ 395 نشستیں ہیں ۔ ان تمام نشستو ں کیلئے 7 اکٹوبر کو ہی اسنادات اصل کی جانچ ہوگی ۔ وقت مقررہ پر امیدوار شرکت کریں ۔