ڈی راجیشور راؤ کرسچن مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے صدرنشین

   

حیدرآباد10 اگست (سیاست نیوز) ریاست میں عیسائی طبقہ کی ناراضگی دور کرنے چیف منسٹر کے سی آر نے سابق رکن کونسل ڈی راجیشور راؤ کو تلنگانہ اسٹیٹ کرسچن مینارٹیز فینانس کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا ہے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے احکامات کے مطابق صدرنشین کی میعاد دو سال رہے گی۔ واضح رہے کہ عیسائی تنظیموں نے حالیہ مانسون سیشن میں عیسائی طبقہ کے مسائل کو نظر انداز کرنے کی شکایت کی تھی۔ تلنگانہ یونائٹیڈ کرسچنس اینڈ پاسٹرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جی سالومن راج نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔