ڈی ویلئیرس کی آمد کے باجود لاہور قلندر کو شکست

   

دبئی ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور اے بی ڈی ویلئرس کی آمد کے باجود لاہور قلندر کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ دبئی اسپورٹس سٹی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور سہیل اختر نے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو برق رفتار 97 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سہیل اختر 37 رنز بنانے کے بعد 97 پر کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 65 رنز بنانے کے بعد 129 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 171 رنز ہی بناسکی۔ پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اے بی ڈی ویلیئرز 17 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد وقاص مقصود کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ ۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونکی اور رضوان حسین نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ فہیم اشرف اور آصف علی ناقابل شکست رہے اور انہوں نے بالترتیب 23 اور 36 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی، فہیم اشرف کو آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔