ڈی پورندیشوری کورونا سے مثبت پائی گئیں

   

حیدرآباد۔ سابق مرکزی وزیر و بی جے پی کی قومی جنرل سکریٹری ڈی پورندیشوری کورونا سے مثبت پائی گئیں۔ان میں اس مرض کی بعض علامات پائی گئیں جس کے بعد ان کو حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا۔ان کو حال ہی میں پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا تھا جس کے بعد پارٹی کے بعض لیڈروں اور کارکنوں نے ان کو تہنیت پیش کی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں قومی دارالحکومت نئی دہلی کا بھی دورہ کیا تھا۔سمجھا جاتا ہے کہ اسی دوران وہ اس موذی مرض سے متاثر ہوگئیں۔دہلی میں ان کی صحت خراب ہوگئی تھی۔