ڈی پورٹ ہوجانے والوں پر نئی پابندی، سعودی قانون میں تبدیلی

   


ریاض: سعودی عرب کے محکمہ جوازات نے مملکت سے ڈی پورٹ ہوجانے والوں کی دوبارہ واپسی کے نئے قوانین سے متعلق وضاحت کی ہے ۔سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ 2012 میں شعبہ ترحیل (ڈیپوٹیشن) کے ذریعے ملک آیا تھا کیا اب دوبارہ سعودی عرب جاسکتا ہوں؟جوازت نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس جوازات کے قوانین میں کی جانے والی تبدیلیوں میں ڈی پورٹ ہونے والوں کے حوالے سے بھی وضاحت کی گئی ہے جس کے مطابق وہ غیر ملکی جنہیں مملکت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہو انہیں مملکت میں تاحیات بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے ۔ نئے سسٹم کے نفاذ سے قبل جن غیرملکیوں کو مملکت سے ڈی پورٹ کیا جاتا تھا ان پر محدود مدت کیلئے مملکت آنے کی پابندی عائد کی جاتی تھی۔