ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری مہاپاترا کا انتقال نائب صدر ، مودی و دیگر کا اظہار افسوس

   

نئی دہلی ۔ ڈپارٹمنٹ فارپروموشن انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری گوروپرساد مہاپاترا کا کووڈ کے سبب ہفتہ کے روز یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے مسٹرمہاپاترا کے انتقال پرافسوس ظاہر کیا ۔ مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری گوروپرساد مہاپاترا کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ میں نے اس کے ساتھ گجرات اور مرکز میں کام کیا ہے ۔ انہیں انتظامی امور کی گہری سمجھ تھی اورانہیں اختراعی تجربات کے لئے جانا جاتا تھا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے تئں میری تعزیت۔ اوم شانتی ۔ وہیں وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے انڈین سول سروس (آئی اے ایس) افسر کی موت پر افسوس ظاہر کیا ۔