ڈی کاک ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

   

جوہانسبرگ۔ جنوبی افریقی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹرکوئنٹن ڈی کاک نے ٹسٹ کرکٹ سے اچانک سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کوئٹن ڈی کاک کے سبکدوش ہونیکی تصدیق بھی کردی۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈی کاک کا ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ فوری طور مؤثر ہوگا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے ان کی سبکدوشی کی وجہ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا بتائی ہے اور کہا ہے کہ ڈی کاک اہلِ خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب کرکٹ شائقین ان کے اس فیصلے سے ناراض ہیں کیونکہ اس وقت ٹیم کو ان کی ضرورت ہے ۔