ژالہ باری : طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

   

بھونیشور: ژالہ باری کی وجہ سے چہارشنبہ کو بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے دس منٹ بعد بھونیشور سے دہلی جانے والی وستارا کی پرواز کو اسی ہوائی اڈہ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔بی پی آئی اے کے ڈائریکٹر پرسنا پردھان نے بتایا کہ تقریباً 170 مسافروں کو لے کر طیارہ 145 بجے دہلی کیلئے روانہ ہوا۔ اس کے فوراً بعد ژالہ باری ہوئی، جس سے پائلٹ نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کیلئے طیارے کو بی پی آئی اے کو واپس کرنے پر مجبور کیا۔