پٹنہ: راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) میں انضمام کی چل رہی قیاس آرائیوں کے درمیان آج آر ایل ایس پی کے انچارج ریاستی صدر سمیت 35 لیڈران بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) میں شامل ہوگئے ۔ اسمبلی میںا پوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی موجودگی میں جمعہ کو یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ملن تریب میں آر ایل ایس پی کے انچارج ریاستی صدر ویرندر کشواہا ، پرنسپل جنرل سکریٹری نرمل کشواہا اور خواتین سیل کی ریاستی صدر مدھو منجری کے ساتھ ہی پارٹی کے 35 سنیئر لیڈران نے آرجے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد شامل ہوئے قائدین کو پارٹی کی رکنیت دی گئی ۔