کئی خامیوں کے باوجود جیتنے کی دِلی خواہش

   

واحد میچ جیت پرآر سی بی ویراٹ کوہلی کا تبصرہ
موہالی۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسلسل جو آئی پی ایل میچس کی شکست کے بعد کنگس ایلون پنجاب پر واحد فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ بالآخر ان کی ٹیم کو کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل ہوا اور محسوس ہورہا ہے کہ رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔ کوہلی (67 رنز) اور اے بی ڈی ریلرز (59 ناٹ آؤٹ رنز) کی بدولت آر سی بی نے مضبوط بنیاد ڈال کر ٹیم کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ بہ آسانی (174 رنز) کے ٹارگٹ کو حاصل کرلیا جبکہ اس کے پاس 4 بالز اور 8 وکٹس ابھی باقی تھے۔ ہفتہ کو مابعد میچ تبصرہ کرتے ہوئے کوہلی نے بیان دیا کہ ابتداء سے ان کی ٹیم بدقسمتی سے دوچار ہوئی ہے اور اس میچ کی جیت کے بعد ٹیم پھر سے صحیح خطوط پر واپس آئی ہے اور اس طرح کبھی کبھار ہو ہوتا رہا ہے کہ بعض میچس میں قسمت ساتھ نہیں دیا کرتے اور دراصل ان کی خواہش تھی کہ 190 کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جائے لیکن حریف ٹیم کی 170 رنز پر سمیٹ دینے میں ان کی ٹیم کے رفقاء و بالآخر کامیاب ہوئے اور 8 اوورز میں ان کے ساتھ سے 4 وکٹس حاصل کرلئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ناکامیوں کے غم سے نڈھال ٹیم کو اس واحد میچ کی جیت سے بہت ہی راحت ملی ہے۔ حالانکہ یہ کوئی خاص کارنامہ نہیں ہے لیکن پھر بھی حوصلہ افزاء ضرور ہے۔ اے بی ڈی ویلیرز نے کہا کہ ساؤتھ آفریقہ کے مشہور بلے باز اسٹونی نہیں کے شاندار 28 رنز کے باعث آر سی بی کی جیت کی راہ ہموار ہوگئی کیونکہ یہ آل راؤنڈر کوہلی کی پویلین واپسی پر میدان میں آئے تھے جبکہ ٹیم کو جیت کیلئے 27 بالز پر 46 رنز درکار تھے۔ اسٹونی میں نے کہا کہ وہ موہالی گراؤنڈ پر کھیلنے کے گر سے واقف تھے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے تین مرتبہ یہاں کھیلا تھا اور مزید کہا کہ اے بی ڈی ویلرز کی رفاقت میں کھیلتے ہوئے وہ نہایت ہی مطمئن تھے اور ٹورنمنٹ سے اخراج سے بچنے کیلئے آر سی بی کو یہ میچ جیتنا نہایت ہی ضروری تھا۔